داعش کے پاکستان میں کسی کارروائی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے

داعش کے پاکستان میں کسی کارروائی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے
داعش کے پاکستان میں کسی کارروائی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے را کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ثبوتوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سانحہ صفور میں داعش کے ملوث ہونے کے اب تک کوئی شواہد نہیں ملے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ سانحہ صفورا کے بعد کئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں لیکن سانحہ صفور میں داعش کے ملوث ہونے کے تاحال کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اور سانحسہ صفور سے متعلق کوئی پیشگی انٹیلی جنس رپورٹ بھی نہیں تھی ۔

اس سے قبل بھی دو وارداتوں میں داعش کے پمفلٹ ملے ہیں لیکن داعش کے کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے کے تاحال کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔

جس کے بعد وفاقی حکومت نے را کے دہشتگردی کے کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوتوں کاتفصیلی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کافیصلہ لیاہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...