’’را‘‘ کے خلاف مقدمہ مفت لڑنے کو تیارہوں:بابر اعوان

’’را‘‘ کے خلاف مقدمہ مفت لڑنے کو تیارہوں:بابر اعوان
’’را‘‘ کے خلاف مقدمہ مفت لڑنے کو تیارہوں:بابر اعوان

  


اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے متعلق ثبوت پیش کرنے کیلئے ایک وزیر خارجہ اور دلیر حکومت کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات میں ’’را‘‘ کا نام آجانے کے بعد موجودہ حکومت کی زبان رک جاتی ہے، ’’را‘‘ کے خلاف عالمی عدالتوں میں حکومت کا مقدمہ مفت لڑنے اور اپنی جیب سے خرچ کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کے فروغ کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت ہمیں یہ بتائے کہ دو سال سے ملک کا وزیر خارجہ کیوں نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...