ڈیڈ لائن ختم، 8کروڑ موبائل سموں کی تصدیق، آج سے 80 لاکھ سمیں بند

ڈیڈ لائن ختم، 8کروڑ موبائل سموں کی تصدیق، آج سے 80 لاکھ سمیں بند
ڈیڈ لائن ختم، 8کروڑ موبائل سموں کی تصدیق، آج سے 80 لاکھ سمیں بند

  


لاہور (ویب ڈیسک) 15 مئی تک موبائل سموں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ اب تمام غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا جائے گا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 15 مئی تک 8 کروڑ سموں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آج سے 80 لاکھ غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی۔ بیرون ملک مقیم شہری چھ ماہ کے اندر اپنی سموں کی تصدیق کراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں 12 اپریل تک سات کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ دو کروڑ سے زائد سمیں ایسی تھیں جن کی تصدیق ہونا باقی تھی جس کیلئے سموں کی تصدیق کی ڈیڈلائن میں 15 مئی تک اضافہ کردیا گیا تھا۔

مزید : لاہور


loading...