لکسمبرگ کے وزیراعظم کی اپنے ہم جنس پرست دوست سے شادی

لکسمبرگ کے وزیراعظم کی اپنے ہم جنس پرست دوست سے شادی
لکسمبرگ کے وزیراعظم کی اپنے ہم جنس پرست دوست سے شادی

  


لکسمبرگ (اے پی پی) لکسمبرگ کے 42 سالہ وزیراعظم زیویئربیٹل اپنے ہم جنس دوست بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے گاؤتھیئر ڈیسٹنے کے ساتھ شادی رچارہے ہیں۔ وزیراعظم زیویئربیٹل جو کہ ایک وکیل ہیں انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ انتہائی پرائیویٹ شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں تاہم جمعہ کے روز انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی اور اپنے پارٹنر کی تصاویر پوسٹ کردیں۔ لکسمبرگ سٹی ہال میں سرکاری طور پر تقریب کا وقت جمعہ کی رات گئے مقرر کیا گیا۔ واضح رہے کہ رومن کیتھولک نظریات کے حامل چھوٹے سے یورپی ملک لکسمبرگ کی پارلیمنٹ نے ہم جنس شادی کا قانون منظور کررکھا ہے۔ 2010ء میں لکسمبرگ کی وزیراعظم نے اپنی پارٹنر سے شادی کی تھی جو کہ کسی برسراقتدار یورپی لیڈر کی پہلی ہم جنس شادی تھی۔ 28 جولائی کو لکسمبرگ کو یورپی یونین کی صدارت مل رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...