سانحہ صفوراکے وقت کراچی کی تمام پولیس کس کے پروٹوکول پر معمور تھی؟جان کر آپ کو شدید غصہ آئے گا

سانحہ صفوراکے وقت کراچی کی تمام پولیس کس کے پروٹوکول پر معمور تھی؟جان کر آپ ...
سانحہ صفوراکے وقت کراچی کی تمام پولیس کس کے پروٹوکول پر معمور تھی؟جان کر آپ کو شدید غصہ آئے گا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ہونے والے سانحہ صفورا نے جہاں قوم کو سخت رنج میں مبتلا کیا وہیں اس نے کراچی پولیس کا پول بھی بری طرح کھول دیااور لوگ یہ سوال کررہے ہیں کہ اس وقت پولیس حرکت میں کیوں نہ آئی ؟آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جب دہشت گرد معصوم لوگوں کو گولیاں مار رہے تھے تو اس وقت کراچی ایسٹ کی پولیس صدر مملکت ممنون حسین کی پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات تھی۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق ہائی الرٹ کے نام پر پولیس صدر مملکت کی سیکیورٹی پر تعینات تھی جو این ای ڈی یونیورسٹی میں مہمان خصوصی تھے۔جہاں یہ دلخراش واقع پیش آیا وہاں سے تھانہ چند منٹ کے فاصلے پر ہے لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس علاقے کی (سچل تھانہ)پولیس بھی صدر مملکت کی سیکیورٹی پر تعینات تھی۔دہشت گردوں نے چار منٹ تک فائرنگ کی اور جائے وقوعہ پر اتنا وقت گزارا کہ پولیس بآسانی وہاں پہنچ سکتی تھی لیکن کیا کیا جائے جب پولیس کام ہی کوئی اور کررہی ہو۔

مزید : کراچی


loading...