شیخوپورہ میں مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد ہلاک،10زخمی

شیخوپورہ میں مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد ہلاک،10زخمی
شیخوپورہ میں مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد ہلاک،10زخمی

  


شیخو پورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فاروق آباد کے قریب ریلوے کراسنگ پر مال گاڑی سے ٹکرانے کے باعث دو افراد جاںبحق اور 10افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہو ر آنے والی مال گاڑی ریلوے کراسنگ سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور کو پتہ نہیں چلا کہ کس وقت ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور آگے والا حصہ ریلوے کراسنگ سے گزر گیا جس کے بعد پھاٹک کھول دیا گیا لیکن دوسرا حصہ اچانک ریلوے کراسنگ پر آن پہنچا جس کی زد میں آکر دو افراد ہلاک جبکہ دس کے قریب افرادزخمی ہو گئےجنہیں قریبی ہسپتال ڈی ایچ کیومنتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

مزید : شیخوپورہ


loading...