کراچی میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے ،آپریشن قومی مفاد میں ہے:کور کمانڈر کراچی

کراچی میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے ،آپریشن قومی مفاد میں ہے:کور کمانڈر ...
کراچی میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے ،آپریشن قومی مفاد میں ہے:کور کمانڈر کراچی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے کہاہے کہ کراچی کا آپریشن قومی مفاد میں شروع کیا گیاہے امن کی بحالی تک جاری رہے گا اور قیام امن کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کراچی میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے ،ہمارا عزم اور حوصلہ بلند ہے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

کراچی میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کو رکمانڈر کراچی کا کہناتھا کہ شہر میں امن قائم کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ساتھ دیں کیونکہ ان معاملات کو ہمیں مل کر ٹھیک کرناہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈرز عسکریت پسند وں اور مافیاز کیخلاف آپریشن میں مدد کریں ۔

کور کمانڈر کا کہناتھا کہ کراچی میں کئی زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں اور کراچی 65فیصد ریونیو دیتاہے جس کی وجہ سے اسے منی پاکستان بھی کہا جاتاہے ،کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری ہےجو کہ امن کی بحالی تک جاری رہے گا ۔

نوید مختار کا کہناتھا کہ کراچی میں امن کی بحال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اورکراچی کے آپریشن کے شروع ہونے کے بعد ہی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، دہشتگردوں کا تعاقب کر کے انہیں ختم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پولیس اور انتطامیہ کو آزاد ہونا چاہیے ،احتساب اور میرٹ کو اہمیت دینی چاہیے ۔

کور کمانڈر کراچی نوید مختار کا کہناتھا کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی ادارے قربانیا ں دے رہے ہیں اور قربانیوں کا بلند عزم رکھنے والی قوم کو کئی شکست نہیں دے سکتا۔

مزید : قومی /Headlines


loading...