امریکی فوج کا حملہ، داعش کا اہم رہنماءابو سیاف مارا گیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں امریکی فوج کے عملے میں داعش کا اہم رہنماءابو سیاف مارا گیا ہے جبکہ اس کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع نے ابو سیاف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ داعش کا مذکورہ کمانڈر شام میں امریکی فوج کے حملے میں ہلاک ہوا اور اس دوران اس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پینٹا گون سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں امریکی آپریشن کی منظوری صدر براک اوباما نے دی تھی جس کے بعد امریکی سپیشل فورسز نے یہ آپریشن کیا۔