امریکی صدر باراک اوبامہ کے پاس کل کتنا کیش ہے؟جواب ہمارے سیاستدانوں کو شرمندہ کر دے گا

امریکی صدر باراک اوبامہ کے پاس کل کتنا کیش ہے؟جواب ہمارے سیاستدانوں کو ...
امریکی صدر باراک اوبامہ کے پاس کل کتنا کیش ہے؟جواب ہمارے سیاستدانوں کو شرمندہ کر دے گا

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں جب بھی حکمرانوں کی دولت کا تذکرہ ہوتا ہے تو ہندسے اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ غریب عوام تو ان کا حساب ہی نہیں لگاپاتے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے طاقتور ترین ملک کے حکمران کے پاس کتنی دولت ہے؟ امریکا کے خاندان اول کے اثاثوں کی تازہ ترین مالی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل ابامہ کے جاری قرضہ جات اور بیٹیوں کی تعلیم کیلئے مختص کی گئی رقم کے بعد ان کے بچت اکاﺅنٹ میں کل رقم 1,001 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) سے بھی کم ہے۔

مزیدپڑھیں:چینی ارب پتی نے جاپانی فحش اداکارہ خریدلی ،قیمت اتنی کے ہوش اڑا دے

امریکی حکومت کی ایگزیکٹو برانچ کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کے لئے سالانہ فنانشل ڈسکلوژر رپورٹ جاری کرنا ایک قانونی تقاضا ہے۔ صدر اوباما اور ان کی بیگم مشیل اوباما کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے تقریباً 2 سے چار لاکھ ڈالر کی رقم اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی کالج کی تعلیم کے لئے مختص کی ہے جس کے بعد ان کا بچت اکاﺅنٹ تقریباً خالی ہوگیا ہے۔

جریدے ”میل آن لائن“ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے اثاثہ جات سابق صدر کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے اثاثوں کی نسبت بہت کم ہیں لیکن ان کے پاس شکاگو میں ایک بڑا گھر ضرور ہے جسے انہوں نے قرض لے کر خریدا ہے۔ حکمران امریکی جوڑا اس گھر کے 30 سالہ قرض پر 5.625 فیصد کی شرح سے بھاری سود بھی ادا کررہا ہے کیونکہ 2005ءکے بعد انہوں نے اپنا قرضہ ری فنانس نہیں کروایا۔

جریدے کے مطابق اگرچہ صدر اوباما اور ان کی اہلیہ ٹریژری بلز کی صورت میں تقریباً 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری رکھتے ہیں لیکن ان کے بچت اکاﺅنٹ میں موجود رقم بہت کم رہ گئی ہے۔ وہ ٹریژری بلز کی صورت میں موجود اثاثوں کو اپنی بیٹیوں کے مستقبل اور ریٹائرمنٹ کی زندگی کے لئے وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...