زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی , پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر مانگ لیے،وزارت داخلہ کا انکار

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی , پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر مانگ لیے،وزارت داخلہ ...
زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی , پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر مانگ لیے،وزارت داخلہ کا انکار

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر مانگے جس پر وزارت داخلہ نے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو ہیلی کاپٹرحا صل کرنے کیلئے خط لکھا تھا جس کے جواب میں وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو سکیورٹی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی ساتھ یہ مشورہ دیا کہ زیادہ سکیورٹی سے خوف کا ماحول پیدا نہ کیا جائے اور کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج کو بڑھاوا دیاجائے۔

مزید : کھیل


loading...