شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف ...
شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے رابطہ کیاجس کے بعد جماعت اسلامی کے امیر نے ملتان میں ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ ترک کر کے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ملتان میں ن لیگ کی حمایت کا شکوہ کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی ملتان کے ضمنی الیکشن میں بھی ہمارا ساتھ دے ۔شاہ محمود قریشی کے استفسار پر جماعت اسلامی کے امیر نے پی پی 196کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ ترک کرکے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالجبار کی حمایت کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے پہلے پی پی 196میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...