حساس ادارو ں کی کارروائی ،سٹی سٹیشن سے بھارتی شخص گرفتار

حساس ادارو ں کی کارروائی ،سٹی سٹیشن سے بھارتی شخص گرفتار
حساس ادارو ں کی کارروائی ،سٹی سٹیشن سے بھارتی شخص گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے سٹی سٹیشن سے گرفتار ہونے والے بھارتی شہری جاسوس نکلا جس کے قبضے سے مشتبہ معلومات سے بھرپور لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ برآ مد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ہاتھ کی نشاندہی کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں اور کراچی کے علاقے سے بھارتی شخص رگھوراج کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر ان لینڈ ریونیو ٹیم نے مقامی ہوٹل میں جاری رئیل سٹیٹ نمائش پر چھاپہ مار کر مشتبہ معلومات سے بھرپور لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ قبضے میں لے لئے۔ بھارتی شہری نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا ہے۔

رگھوراج 1995ءمیں 90 روز کیلئے پاکستان آیا اور پھر واپس نہ گیا۔ ان لینڈ ریونیو ٹیم نے مقامی ہوٹل میں رئیل سٹیٹ نمائش پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور آئی پیڈقبضے میں لے لیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ میں کالے دھن کا ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہوئی تھیں کہ حساس اداروں نے سٹی سٹیشن سے بھارتی شخص کو گرفتار کر کے ایئرپورٹ تھانے میں منتقل کر دیاہے اور تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...