دہشتگردوں کے نا موں کے حوالے سے پیمرانے نئی ہدایات جاری کردیں
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کے ناموں کے حوالے سے پیمرانے ٹی وی چینلز کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دہشتگردوں کو کسی قسم کے باعزت القابات سے نہیں پکارا جائے،دہشتگردوں کے نام کے ساتھ مولانا،مولوی ،قاری اور حافظ نہیں لگایا جائے گا۔پیمرا کے مطابق دہشتگردوں کے ناموں کے ساتھ ڈاکٹر اور انجینئربھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔