چنگ چی ڈرائیور کی تشدد سے ہلاکت ،جوتوں کپڑوں سمیت تدفین ،پولیس اہلکاروں اور گورکنوں کو مجسٹریٹ نے گناہ گار قرار دے دیا

چنگ چی ڈرائیور کی تشدد سے ہلاکت ،جوتوں کپڑوں سمیت تدفین ،پولیس اہلکاروں اور ...
چنگ چی ڈرائیور کی تشدد سے ہلاکت ،جوتوں کپڑوں سمیت تدفین ،پولیس اہلکاروں اور گورکنوں کو مجسٹریٹ نے گناہ گار قرار دے دیا

  


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ریاض نے سبزہ زار میں چنگ چی رکشہ چلانے والے صادق کو تشدد کرکے ہلاک کرنے بعد میں جوتوں اور کپڑوں سمیت بغیر غسل دیئے دفن کرنے کے مقدمہ میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف، اے ایس آئی اظہر، سب انسپکٹر محمد عمران اور 2 گورکن کو بادی النظر میں گناہ گار قرار دیتے ہوئے استغاثہ سماعت کے لئے سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیا ہے ۔پولیس اہلکار اور گورکنوں کے خلاف استغاثہ سبزہ زار کے محمد عاشق نے دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق چنگ چی چلا کر اپنا گزر اوقات کرتا تھا۔
صادق چنگ چی خریدنے کے لئے رقم لے کر بازار کیا جہاں اس کو محلے دار یوسف جو پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے اس نے پکڑ لیا اس کو اے ایس آئی اظہر اور سب انسپکٹر عمران کے پاس لے گیا جہاں سے صادق کو غائب کردیا گیا صادق کے تھانے لے جانے کی اطلاع علاقے کے ایک لڑکے نے دی اس نے یوسف سے رابط کیا تواس نے لاعلمی کا اظہار کیا وہ اپنے طور پر تلاش کرتا رہا اسے سبزہ زار ایچ بلاک کے متولی نے بتایا کہ پولیس اہلکار تمارے بھائی کو جوتوں اور کپڑوں سمیت لاوارث قرار دے کر دفن کرگے ہیں اس نے قبرکھودی تو اس کے بھائی صادق کی لاش تھی۔اس کے بھائی صادق کو پولیس اہلکاروں نے ہلاک اور گورکنوں نے غسل کے فرائض پورے کئے بغیر دفن کردیا گیاہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں کارروائی کرکے ان کو سزا دی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...