زین قتل کیس :مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا

زین قتل کیس :مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ...
 زین قتل کیس :مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا

  


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جنوبی چھاﺅنی پولیس نے زین قتل کیس کے ملزم مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کا چالان پیش کردیاگیا۔جنوبی چھاﺅنی پولیس نے کیولری گراونڈ میں زین قتل کیس میں ملوث 5ملزمان کا چالان پیش کیا جن ملزمان کا چالان پیش کیا گیا ان میں مصطفی کانجو اس کے ساتھی صادق، آصف الرحمان، سعد اللہ اور محمد اکرام شامل ہیں،چالان میں 3 ملزمان شہزاد اقبال، سکندراعظم اور زبیر کو بے گناہ قراردے دیا گیا ہے۔پولیس نے 30گواہ بھی نامزد کئے ہیں،ایڈمن جج نے چالان کو سماعت کے لئے کورٹ نمبر 3میں بھجوا دیا ہے جہاں کیس کی سماعت 18مئی سے شروع ہوگی ۔

مزید : لاہور


loading...