ضلعی عدالتوں میں ججوں کی کمی کو جلد پورا کردیا جائے گا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی وکلاءوفود سے گفتگو

ضلعی عدالتوں میں ججوں کی کمی کو جلد پورا کردیا جائے گا،چیف جسٹس لاہور ہائی ...
 ضلعی عدالتوں میں ججوں کی کمی کو جلد پورا کردیا جائے گا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی وکلاءوفود سے گفتگو

  


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ نئے سول ججوں کی بھرتیوں کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ضلعی عدالتوں میں ججوں کی کمی کو جلد ہی کافی حد تک پورا کردیا جائے گا۔وہ گزشتہ روز اپنے چیمبر میں جھنگ ، شور کوٹ اور بھوانہ کی بار اےسوسی اےشنز کے وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین اعظم نذیر تارڑر سمیت رجسٹرار حبیب اللہ عامر بھی موجود تھے۔ جھنگ کے وفد کی قیادت بار صدر علی رضا تدمذی اور سیکرٹری عامر نول نے کی جبکہ شور کوٹ بار کا وفد بار صدر میاں ارشد کاٹھیا اور سیکرٹری بارچودھری عبدالرحمن کی سربراہی میں ملا۔

چیف جسٹس سے ملاقات کرنے والوں میں تحصیل بار ایسوسی ایش بھوانہ کے وفد میں صدر بار چودھری جاوید عمر چدھڑ سیکرٹری مہر الطاف حسین ودیگر شامل تھے۔ وفود نے چیف جسٹس کو اپنی متعلقہ بار ایسوسی ایشنز مےں وکلاءکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مزید ججز کی تعیناتی کی بھی درخواست کی تاکہ زیر التواءمقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔ چیف جسٹس نے بارنمائندگان کو اپنے بھرپور تعاون کا ےقےن دلاےا اور کہا کہ عدالت عالےہ وکلاءکے مسائل کوترجیہی بنیادوںپر حل کرے گی انہوں نے مزیدکہا کہ نئے سول ججز کی بھرتی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اورجلد ہی ضلعی عدالتوں میں ججز کی کمی کو کافی حد تک پورا کردیا جائے گا۔

مزید : لاہور


loading...