نااہلی کیس :ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی طلبی اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کردی

نااہلی کیس :ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی طلبی اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی ...
 نااہلی کیس :ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی طلبی اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے 5رکنی فل بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم میاں نوازشریف کانام ای سی ایل میں شامل کرنے اور انہیں عدالت میں طلب کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی ۔یہ متفرق درخواست علی عمران ساحر اسرافیل کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس کی ایک روز قبل سماعت مکمل ہوگئی تھی اور جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی فل بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیاگیا ہے۔فاضل بنچ نے قرار دیا کہ بظاہر کوئی وجہ نہیں جس کی بنیاد پر وزیر اعظم کو عدالت میں طلب کیا جائے یا ان کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے ۔قانونی جواز کے بغیر کسی شہری کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی ۔

درخواست گزار نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی وساطت سے رٹ درخواست دائر کررکھی ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے۔پلاٹوں کی بندر بانٹ کی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے رہے۔انہیں اسمبلی کی رکنیت کے لئے تاحیات نااہل قرار دیا جائے ۔اس کیس میں انہوں نے متفرق درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے ،ضابطہ دیوانی کے تحت نواز شریف کو عدالت میں طلب کیا جائے تاکہ نواز شریف پر جرح کی جا سکے اور عدالتی فیصلہ آنے تک نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

مزید :

قومی -