برطانوی الیکشن،ایسی دھاندلی سامنے آگئی کہ جس کا ہم پاکستان میں بھی تصور نہیں کر سکتے‎

برطانوی الیکشن،ایسی دھاندلی سامنے آگئی کہ جس کا ہم پاکستان میں بھی تصور ...
برطانوی الیکشن،ایسی دھاندلی سامنے آگئی کہ جس کا ہم پاکستان میں بھی تصور نہیں کر سکتے‎

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار پال ڈینس کے حلقے کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو معلوم ہواکہ ان کے ڈبے سے ایک بھی ووٹ برآمد نہ ہوا تھا جس پر امیدوار نے شدید احتجاج کیا اور دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔

مزیدپڑھیں:افریقی ملک کے اس ریسٹورنٹ میں کس کا گوشت ملتاہے؟جواب آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گا

پال ڈینس رینہم نارتھ کے علاقے میں ٹریڈ یونین اینڈ سوشلسٹ کولیشن کے امیدوار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اور والدنے بھی انہیں ووٹ ڈالنے کا وعدہ کیا تھا اور انہیں یقین ہے کہ انہوں نے کم از کم اپنا ووٹ اپنے ڈبے میں ہی ڈالا تھا۔ پال کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بدترین دھاندلی ہوئی ہے کیونکہ اگر ان کے والد اور اہلیہ نے انہیں ووٹ نہیں بھی دیا تو کم از کم ان کا اپنا ووٹ تو ڈبے سے برآمد ہونا چاہیے تھا۔

پال، جو کہ ریلوے میں کنڈکٹر ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی دھاندلی کی وجہ سے انہیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور الیکشن حکام کو اس زیادتی کے نتیجے میں کچھ سنجیدہ سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...