د پیکا نے چھٹی کیلئے خصوصی درخواست دیدی

د پیکا نے چھٹی کیلئے خصوصی درخواست دیدی
د پیکا نے چھٹی کیلئے خصوصی درخواست دیدی

  


ممبئی (ساریہ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ د پیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی سے فلم “باجی راﺅ مستانی” کی شوٹنگ سے دو دن کی چھٹی دینے کی خصوصی درخواست کی ہے۔

دپیکاپڈوکون فلم “پیکو” کے حوالے سے بے حد خوش ہیں لیکن اسی دوران انہیں ایک اور مشکل کا سامنا بھی ہے کہ وہ سنجے کی فلم باجی راﺅ مستانی کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور انتہائی سخت شیڈول میں کام رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق د پیکاپڈوکون رات کو فلم کی شوٹنگ کرتی ہیں اور دن میں فلم پیکو کی پروموشن میں حصہ لیتی ہیں جس کے باعث وہ اب کچھ دن آرام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ دپیکا نے اس مشکل سے نمٹنے کیلئے سنجے سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ انہیں 2 دن کی چھٹی دیں اور اس کے بعد وہ فلم باجی راﺅ مستانی کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔

مزید : تفریح


loading...