عمراکمل کو زمبابوے کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور

عمراکمل کو زمبابوے کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور
عمراکمل کو زمبابوے کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور

  


لاہور (ساریہ نیوز) کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے دورہ زمبابوے کیلئے عمر اکمل کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف سیریزکیلئے ایک دو روز میں ٹیم کا اعلان کرنا ہے اور اس کیلئے عمر اکمل کو دوبارہ ٹیم میں واپس لانے کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ عمراکمل کو ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی اور منفی روئیے کی شکایت پر بنگلہ دیش کے دورے پر جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیاگیا تھا اور قومی ٹیم میں واپسی ڈومیسٹک میں کارکردگی سے مشروط کر دی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو محض ڈراپ کر کے محض ایک میچ کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید : کھیل


loading...