دہشتگر دی کا منظم طریقے سے خاتمہ کیا جائے گا:مصدق ملک

دہشتگر دی کا منظم طریقے سے خاتمہ کیا جائے گا:مصدق ملک
دہشتگر دی کا منظم طریقے سے خاتمہ کیا جائے گا:مصدق ملک

  


اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ منظم طریقے سے کیا جائے گااور صرف اسی طریقے سے دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے بھی دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی جس کے بعد اسے کامیابی نصیب ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہزاروں دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں پھانسیاں دی جارہی ہیں ۔ترجمان وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر بھی 4ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...