تکلیف پر شہریوں اور میڈیا سے معذرت خواہ ہیں: ترجمان پی سی بی

تکلیف پر شہریوں اور میڈیا سے معذرت خواہ ہیں: ترجمان پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد میں موجودگی کے دوران نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو نو گو ایریاقرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں سے پریشانی اور تکلیف پر معذرت چاہتے ہیں تاہم سیکیورٹی اقدامات کے تحت نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو نوگوایریا قرار دیا گیا ہے اور وہاں کوئی آمدورفت نہیں ہو گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ میڈیا نمائندے بھی خصوصی پاسز پر ہی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں داخل ہو سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے جس پر پوری قوم خوش ہے اور اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی صورتحال کا بھی بخوبی اندازہ ہونا چاہئے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں اس لئے شہریوں سے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی توقع کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -