ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا استقبال، درگئی میں 40 بچے ہیٹ سٹروک کے باعث بے ہوش ہو گئے

16 مئی 2016 (13:55)

مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں 40 بچے ہیٹ سٹروک کے باعث بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں 40 بچے ہیٹ سٹروک کے باعث بے ہوش ہو گئے ۔یہ بچے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے استقبال کیلئے کھڑے تھے تاہم سخت دھوپ اور گرمی کے باعث بے ہوش ہو گئے جس پر سکول انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری طور پر تمام بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال درگئی منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شہاب خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 25 بچوں کو طبی امداد دی جا چکی ہے اور وہ ہوش میں آ چکے ہیں جبکہ دیگر بچوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزیدخبریں