امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی خوشی منانا شرمناک عمل ہے : عرب لیگ

امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی خوشی منانا شرمناک عمل ہے : عرب لیگ
امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی خوشی منانا شرمناک عمل ہے : عرب لیگ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ (صباح نیوز)عرب لیگ نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی خوشی منانے والے ممالک کا عمل شرمناک ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی خوشی منانے کا عمل شرمناک ہے ،یہ اقدام بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ دریں اثنا فرانس اور اردن نے بھی اس امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب چیک جمہوریہ، ہنگری اور رومانیہ نے یورپی یونین کے اس مذمتی بیان کو بلاک کردیا ، جس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا