جرمنی،جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار

جرمنی،جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار
جرمنی،جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن(آئی این پی )جرمنی میں جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار گرفتار کر لیاگیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن میں انسانوں کی تجارت میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف چھاپے مارے ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس دوران کم از کم 20 فلیٹوں کی تلاشی لی گئی اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شبہ ہے کہ یہ افراد ویتنام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی جعلی شادیاں کرواتے تھے۔ پولیس کے مطابق جرمن ویتنامی یہ گروہ10 افراد پر مشتمل ہے۔ گرفتار شدگان میں 2 ویتنامی مرد اور ایک جرمن خاتون شامل ہے جبکہ اس دوران جعلی کاغذات بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی