فیصل آباد میں پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے انوکھاطریقہ ایجاد کر لیا

فیصل آباد میں پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے ...
فیصل آباد میں پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے انوکھاطریقہ ایجاد کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد کی پولیس نے رات کے اوقات میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے انوکھی ترین ترکیب ایجاد کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس اہلکار رات کے اوقات میں گھر کے باہر پارک کی گئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری ہونے سے بچانے کیلئے خود ہی انہیں پنکچر کرنے لگے ہیں تاکہ اگر ٹائر میں ہوا ہی نہیں ہو گی تو نہ چوری ہو گی اور نہ کوئی اور مصیبت آئے گی ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر ر ہی ہے جس میں دیکھا گیاہے کہ پولیس اہلکار جو کہ پولیس موبائل سے اترتااور راست میں آنے والی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے ٹائر میں بڑا سا سوا مار کر انہیں پنکچر کر دیتاہے ۔ پولیس اہلکار اس کام کیلئے برف توڑنے والا سوا ستعمال کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ جب اس حوالے سے گفتگو کرنے کیلئے پولیس حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں کی حفاظت کریں اور انہیں گھر میں کھڑی کیا کریں لیکن شہری اس پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد