اسرائیل طاقت کا غیر ضروری استعمال نہ کرے:موگرینی
برلن(آئی این پی )یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ اسرائی طاقت کا غیر ضروری استعمال نہ کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی کے بقول اسرائیل کو غیر ضروری طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب حماس کو بھی یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے احتجاج میں اشتعال انگیزی نہ ہو، ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بھی مشرق وسطی تنازعے کے فریقین سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔