نواز شریف  سے زیادہ خودغرض انسان پاکستانی سیاست میں کبھی نہیں آیا،مجھے آج وزیر اعظم کی تقریر پر سخت غصہ آیا :اسد عمر

نواز شریف  سے زیادہ خودغرض انسان پاکستانی سیاست میں کبھی نہیں آیا،مجھے آج ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف  سے زیادہ خودغرض انسان پاکستانی سیاست میں کبھی نہیں آیا، جس نے اپنے مرے ہوئے باپ کو نا چھوڑا  اور اس پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا تو وہ ملک کیا کرے گا؟نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا ٹھیک کہا اس میں غلط کیا ہے ؟جبکہ وزیر اعظم ایک گھنٹے بعد کہتے ہیں کہ نواز شریف کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے ،آج ہر شہری کو اپنے ن لیگ کے ہر ایم این اے  سے پوچھنا ہو گا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا نواز شریف کے ؟۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ وہ مجیب الرحمن بن جائے ،میں نے اس وقت بہت بات کی تھی لیکن افسوس کہ زیادہ ترلوگوں نے اس وقت میری بات پر توجہ نہیں دی تھی ،میں یہ کہوں گا آج تین دن سے نواز شریف جو کچھ کر رہا ہے اعلانیہ کر رہا ہے ،آج سے ایک ماہ پہلے اس نے مجیب الرحمن کے بارے میں کہا تھا کہ وہ بہت بڑا محب وطن تھا ،وہ مجیب الرحمن جو را کا انٹیلی جنس چیف اپنی کتاب میں کہتا ہے کہ وہ 20 سال سے ہمارا پیڈ ایجنٹ تھا ،وہ مجیب الرحمن جس نے پاکستان کو دوٹکڑے کرائے اسے نواز شریف کہتا ہے کہ وہ محب وطن تھا ،اس کو دیوار کے ساتھ لگایا پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا ،مجھے مت دھکیلو ۔اس نے تو پہلے اعلان کر دیا تھا کہ میں مجیب الرحمن بننے جا رہا ہوں ،وہ دوسرا مجیب الرحمن بننے کی کوشش کر رہا ہے ،یہ جو انہوں نے تین دن سے کام کرنا شروع کیا ہے وہ اپنے ایک ماہ کے پرانے اعلان کو پورا کرنا شروع کر دیا ہے لیکن اس کی اوقات ہی نہیں ہے کہ یہ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکے ۔انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جو انہیں آج اتنی بڑی بڑی باتیں یاد آ گئی ہیں یہ چار سال وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے رہے ہیں ابھی اس وقت یہ سو رہے تھے ؟وہ کہتا ہے کہ ٹرائل آگے کیوں نہیں جانے دیا ؟انڈیا کی اپنی انٹیلی جنس ایجنسیز نے  ان پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں ان کے الزام کے اوپر؟یہ جو پاکستان میں جو مودی کا یار بیٹھا ہے وہ کہتا ہے کہ ہم نے پاکستان سے 150 بندہ ادھر بھیج دیئے،اس سےزیادہ خود غرض پاکستان تاریخ میں نہیں گذرا ،جو مرے ہوئے باپ کو نہ چھوڑے اس نے کسی اور کو کیا چھوڑنا ہے ؟جس وقت خود مشکل میں آیا تو اپنے مرے ہوئے باپ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا ،آج تک جو سوال نہیں اٹھا اس نے جا کر وہ قوم کے سامنے بول دیا ،اپنے بچوں پر ایف آئی آرز درج کرا دیں ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرا سوال نواز شریف سے نہیں ہے، مجھے تو افسوس ہو رہا ہے اس شخص پر جو آج وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے ،نواز شریف کھڑے ہو کر آج بیان دیتا ہے کہ میں نے بالکل کہا ہے اور بتایا جائے اس میں کیا غلط ہے جو میں نے کہا ہے؟ایک گھنٹے بعد شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں آکر کہتے ہیں کہ نواز شریف کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے،مجھے بہت سخت غصہ چڑھا ہوا تھا شاہد خاقان عباسی کے اوپر اور میں اعتراض کر رہا تھا کہ پاس بیٹھے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ ان پر کیا اعتراض کر رہے ہیں؟ پیچھے بیٹھے درباری دیکھیں جو طبلہ بجا رہے ہیں ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شخص کو ن لیگ کے ہر ایم ایز سے پوچھنا چاہئے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف حملہ ہو  رہا ہے آپ کدھر کھڑے ہیں؟ پاکستان کے ساتھ یا نواز شریف کے ساتھ؟جو شخص پورے پاکستان کو خطرے میں ڈال رہا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے کہ نہیں ؟۔

اس نے پہلے اعلان کر دیا تھا کہ مجھے مت دھکیلو 

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...