لیبیا نے 20 مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردیں

لیبیا نے 20 مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردیں
لیبیا نے 20 مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تریپولی (صباح نیوز)لیبیا نے 20 مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردیں ۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا نے 20 مصری مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ حکام کے حوالے کردیں ،ان افراد کو سرت شہر میں 2015 میں شدت پسند تنظیم داعش کے جہادیوں نے قتل کیا تھا، ان افراد کی باقیات گذشتہ برس اکتوبر میں ملی تھیں۔ داعش نے فروری 2015 میں ان قبطی مسیحیوں کے قتل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ان لاشوں کو لیبا کے شہر مصراتہ سے کفن باکسز میں ایک جہاز کے ذریعے مصر پہنچایا گیا جہاں قبطی چرچ کے سربراہ ٹواڈروز دوئم نے یہ لاشیں وصول کیں۔ان لاشوں کو مصر کے منیا صوبے لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی