کار فرسٹ نے کوالٹی کنٹرول یونٹس کا آغاز کردیا

کار فرسٹ نے کوالٹی کنٹرول یونٹس کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی معروف استعمال شدہ کاروں کے کاروبار کی منفرد پلیٹ فارم، کار فرسٹ نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں اپنے تمام وئیر ہاؤس میں کوالٹی کنٹرول یونٹس کا آغاز کردیا ہے۔ جس میں ایک گاڑی کو خریدتے وقت 126 انسپیکشن پوائنٹ سے گزرا جائے گااور اس کے بعد آٹو ڈیلر اور اسٹریجک پارٹنرز کے لئے ہماری آن لائن آکشن پلیٹ فارم میں پہنچنے سے قبل گاڑی کو مزید 99کوالٹی کنٹرول ریو پوائنٹ سے گزرا جائے گا۔ اپنے پارٹنر نیٹ ورک کو آکشن پلیٹ فارم میں گاڑیاں فراہم کرنے سے پہلے ہماری انسپکٹرزگاڑیوں کی ایکسٹئیر اور میکنیکل کنڈیشن کے بارے میں غلطی سے پاک اور درست ڈیٹا جمع کرنے کے لیے آن بورڈ ڈائیگنوسٹک (او بی ڈی) ڈیوائس استعمال کریں گے۔


ملک بھر سے 800سے زائد پارٹنرزگاڑیوں کی آکشن سے قبل اپنے خواہش کے مطابق انسپیکشن ریزلٹس کے بارے میں بغور مطالعہ کرسکتے ہیں اور مارکیٹ ٹرینڈ اور قیاس آرائی کے مقابلے میں گاڑیوں کی اصل کنڈیشن دیکھ کر اس کی قیمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہمارا منفرد اور جدید طریقہ کار پورے ویلیو چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے طریقہ کار پر اثر انداز ہوگاجس سے کسٹمرزخودبخود مستفید ہوں گے۔

مزید :

کامرس -