معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام اوران کا تسلسل نا گزیر ہے ،آل پاکستان انجمن تاجران

معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام اوران کا تسلسل نا گزیر ہے ،آل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایڈ ہاک ازم کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ،معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام اور ان کا تسلسل نا گزیر ہے ، مجموعی قومی آمدن میں اضافے کے لئے نئے شعبے بھی تلاش کرنا ہوں گے ۔اپنے ایک بیان میں بد قسمتی سے معیشت کی ترقی کیلئے اس طرز پر پالیسیاں تشکیل ہی نہیں دی گئیں جو وقت کی ضرورت تھی ۔ ترقی یافتہ ممالک میں معیشت کو قومی پالیسی کا درجہ حاصل ہوتا ہے جبکہ ہمارے ہاں ایڈ ہاک ازم کے تحت آگے بڑھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم معاشی طور پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ترقی کے سفر کے لئے پالیسیوں میں استحکام اور ان کا تسلسل نا گزیر ہے ۔ حکومت کو معیشت کی ترقی اور مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے روایتی طریقوں سے چھٹکاراحاصل کر کے اصلاحات اور نئے شعبے بھی تلاش کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن کے شعبے میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس سے آگاہ ہیں کہ ود ہولڈنگ ٹیکس معیشت کیلئے سود مند نہیں۔

لیکن سمجھ سے بالا تر ہے کہ اسے کیوں ختم نہیں کیا جارہا ۔

مزید :

کامرس -