عمان ایئر نے مسقط سے استنبول ترکی کے لیے روزانہ فلائٹ کا اعلان کردیا

عمان ایئر نے مسقط سے استنبول ترکی کے لیے روزانہ فلائٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے مسقط سے استنبول ( ترکی) کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پرواز کا اعلان کردیا، یاد رہے کہ اس پرواز کا باقائدہ آغاز یکم جون 2018 سے ہوگا، جو کہ عمان ایئر کی حکمت علی کے تحت نیٹ ورک میں توسیع کے پروگرام کاحصہ ہے۔نئے شرو ع کیے جانے والے روٹ پر اکانومی کلاس کے لیے انتہائی ازراں ریٹ متعارف کرائے گئے ہیں، جس کی ابتداء RO 99سے کی جارہی ہے، جس پر زیادہ سفر کرنے والوں کی جانب سے بے حد پزیرائی کی جارہی ہے، جبکہ ایئرلائنز کے ہولی ڈیز ڈویژن نے اس پر انتہائی دلچسپ اور پیکیجز کا بھی اعلان کردیا ہے، جس میں ٹکٹس، ہوٹل میں رہائش، ایئرپورٹ ٹرانسفرز اور ٹرپ کے شاندار ریٹس شامل ہیں۔

عمان کے باشندے استنبول میں ویزا آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس نئے روٹ کے ساتھ عمان ایئر مزید نئے روٹس جس میں کاسا بلانکا اور ماسکو بھی شامل ہیں متعارف کرانے جارہا ہے ، جس کاباقائدہ آغازبالترتیب رواں سال جولائی اور اکتوبر میں کیا جائے گا،یاد رہے کہ استنبول میں شروع کی جانے والی سروس میں عمان ایئر بوئنگ 737-800طیارے استعمال کرے گا، جو کہ مسقط سے روزانہ استنبول اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے، جس کی فلائٹ کا دورانیہ 5گھنٹے 25منٹ ہوگا، یہ پروازWY163مسقط سے روانہ 8بجے رات روانہ ہوگی اورسوا بارہ بجے رات استنبول پہنچے گی۔

دونوں ملکوں کے درمیان نئے روٹس کے آغاز سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور سیاحت کے شعبے کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...