ودہولڈنگ ٹیکس فوراً ختم کیا جائے: فاؤنڈرز گروپ

ودہولڈنگ ٹیکس فوراً ختم کیا جائے: فاؤنڈرز گروپ

لاہور(کامرس رپورٹر)فاؤنڈرز گروپ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی نہیں بلکہ اسے سرے سے ختم کرے کیونکہ یہ تاجروں کی حوصلہ شکنی کررہا ہے اور کاروباری لاگت میں اضافے کا سبب ہے۔ فاؤنڈرز گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اشرف، شیخ محمد آصف، فاروق افتخار، خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل نے کہا کہ کاروباری برادری وفاقی بجٹ میں بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کی توقع کررہی تھی لیکن اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے حکومت اور تاجروں کے درمیان خلیج بڑھ اور سرد مہری کی فضا پیدا ہورہی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے کیا تھا مگر اس کا الٹا نتیجہ نکلا ہے ۔ ٹیکس نیٹ بڑھنے کے بجائے تاجروں کے بڑے حصے نے بینکوں کے ذریعے لین دین بند کرکے متبادل ذرائع استعمال کرنے شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے متوازی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ودہولڈنگ ٹیکس کا مکمل خاتمہ کرکے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے کوئی اور ایسا پلان بنائے جو موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بھی بوجھ کم کرے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...