نیسلے نیڈو نے مدرز ڈے منایا

نیسلے نیڈو نے مدرز ڈے منایا

لاہور(پ ر)تمام ماؤں سے محبت اور احترام کا تعلق بڑھانے کے لیے نیسلے نیڈو نے ایونٹ منعقد کیے جن کا مقصد ماں اور اولاد کے تعلق کی اہمیت کو اجاگر کرناتھا ۔مائیں ہماری کامیابی کی اساس ہیں ۔ان کی غیر مشروط محبت اور سہارا ہمارے مستقبل کی راہیں استوار کرتا ہے۔ہم جس مقام پر ہیں اسی توجہ علم اور تحفظ کی وجہ سے ہیں جو ہمیں محبت کرنے والی ماں سے ملتا ہے۔بچے کی پرورش میں ماں کے مرکزی کردار کو سمجھتے ہوئے نیسلے نیڈو نے کئی ایونٹس منعقد کیے جن میں مامتا کی خوبصورتی اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔پیکجز مال،ایمپوریم مال لاہور،سینٹوریس مال اسلام آباد اور لکی ون مال کراچی میں منعقد ہونے والے ان ایونٹس میں مختلف سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والی ماؤں کو تربیت دی گئی۔

بچوں کو مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی ماؤں کے لیے مختلف آفرز جیتنے کا موقع دیا گیا۔اس کے علاوہ بچوں نے ’’میری پیاری امی جان‘‘ گا کر اور رقص کے ذریعے ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس سب کا مقصد بچوں کی صحت اور غذائیت کے متعلق آگاہی بڑھانا اور یہ سکھانا تھا کہ کیسے نیسلے نیڈو ماؤں کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو محبت اور بہترین مستقبل دے سکتی ہیں

اس موقع پر نیسلے پاکستان اور افغانستان کے سی ای او Mr. Bruno Olierhoek بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا ’’مائیں بچوں کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایک صحت مند فرد کی پرورش کے لیے ہر درست فیصلہ کرتی ہیں۔صحت اور مامتا کے اس تعلق کو سمجھتے ہوئے نیسلے پاکستان وہ مصنوعات بناتا ہے جن پر مائیں بلا جھجک بھروسہ کر سکتی ہیں۔ہماری مصنوعات کی وسیع رینج بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں ماؤں کی مدد کرتی ہے۔‘‘

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...