فلسطینیوں کے قتل عام وحشیانہ عمل،دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں:آصف علی زرداری

فلسطینیوں کے قتل عام وحشیانہ عمل،دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ...
 فلسطینیوں کے قتل عام وحشیانہ عمل،دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں:آصف علی زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر  اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کےسربراہ آصف علی زرداری نے اسرائیل فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام اور بچوں کی شہادت انتہائی دردناک ہے، دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں،اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اور اپنے چارٹر پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی قوم کی خون ریزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرےانہوں نے کہا کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید فلسطین کے لئے بااثر آواز تھے،اُنہوں نے عالمی سطح پر فلسطین کے حق میں آواز بلند کی، پاکستان کی عوام کا دل فلسطین کے عوام کے دھڑکتا ہے، فلسطینی عوام اور بچوں کے قتل عام پر پاکستان کی عوام غمگین اور رنجیدہ ہے۔

مزید : قومی