نواز شریف کا بیان وطن عزیز کے خلاف بہت بڑی سازش،سابق وزیر اعظم بیان واپس لیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے:مولانا سمیع الحق

نواز شریف کا بیان وطن عزیز کے خلاف بہت بڑی سازش،سابق وزیر اعظم بیان واپس لیں ...
نواز شریف کا بیان وطن عزیز کے خلاف بہت بڑی سازش،سابق وزیر اعظم بیان واپس لیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے:مولانا سمیع الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانہ سمیع الحق نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ممبئی حملوں کے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بیان وطن عزیز پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے،نواز شریف فی الفور اپنا بیان واپس لیں بصورت دیگردفاع پاکستان کونسل سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کر کے بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک اجلاس میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نواز شریف کے متنازع انٹرویو سے انڈیا کو شہہ ملی اوراسے پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگیڈہ کا موقع ملا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر اس معاملہ کو اٹھائے اور پاکستان کے خلاف دباؤ بڑھایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس وقت جو رویہ اختیار کر رکھاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ،نواز شریف کے اس بیان سے پاکستان کی مشکلات بڑھی ہیں اور انڈیا کو اپنی مذموم سازشیں اور ایجنڈے پروان چڑھانے کا موقع ملا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد ملک قرار دلوایا جائے ، نواز شریف کی حالیہ متنازعہ بیان بازی سے انڈیا بھرپور فائدہ اٹھا رہاہے،ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان بازی پاکستان پر بین الاقوامی پابندیاں لگوانے کی سازشوں کا حصہ ہے،سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے گمراہ کن بیان کے دفاع میں مصروف ہیں، بھارتی خوشنودی کیلئے اس قسم کے انٹرویو دے کر دشمن کے ہاتھ مضبوط کئے جارہے ہیں۔