ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل 22 کا پہلار ٹریلر جاری

ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل 22 کا پہلار ٹریلر جاری
ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل 22 کا پہلار ٹریلر جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں ، ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم مائیل 22کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا۔ڈائریکٹرپیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی اینٹیلی جنس آفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو ملک کی حساس معلومات ایک پر اسرار پولیس آفیسر تک پہنچانا شروع کر دیتا ہے اور سنگین جرم کا مرتکب ہوجاتا ہے۔ اسٹیفن لیلیون سن ، مارک واہلبرگ اور پیٹر برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں اداکارمارک واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان مالکووچ،لورن کوہن ،آئیکو یوویس،روئینڈا روسی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔ایکشن ، تھرل اور سسپنس پر مبنی یہ فلم رواں سال3اگست کونمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔

مزید : کلچر