فلم’’وجود‘‘کے ٹریلرلانچنگ کی تقریب، معروف شوبز شخصیات کی شرکت

فلم’’وجود‘‘کے ٹریلرلانچنگ کی تقریب، معروف شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار جاوید شیخ نے اپنی فلم’’وجود‘‘کے ٹریلر کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم بھی شائقین کو ضرور آئے گی۔پاکستانی فلم انڈسٹری عید الفطرکے تہوار پر رومانس ، ایکشن اور تھرل سے بھرپور جو فلمیں نمائش پیش کیلئے پیش کر رہی ہے ان میں ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہونے والی جاوید شیخ کی ’’وجود‘‘ نمایاں پروڈکشن ہے۔ فلم کے ابتدائی ٹیرز کو شائقین کی جانب سے ملنے والے زبر دست رسپانس کے بعد ’’ وجود‘‘ کا ٹریلر کراچی کے مقامی سنیما میں ریلیز کیا گیا، تقریب میں فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل فنکاروں کے علاوہ ہمایوں سعید، میڈم سنگیتا، آئزہ خان ، مومل شیخ ، فریحہ الطاف، علی سلیم ، بہروز سبز واری ، اسماعیل تارا، شہزاد شیخ ، عدنان ٹیپو،سمیت دیگر شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلم کو بھرپور داو تحسین سے نوازا۔ فنکاروں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کی حسین لوکیشنز پر فلمائی گئی ’’ وجود‘‘ کا پروڈکشن معیارانٹر نیشنل لیول پر بننے والی فلموں کے برابر ہے اور عید الفطر کے موقع پر ’’ وجود‘‘ شائقین کو پیسہ وصو ل تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...