شوبز میں توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،کنزیٰ ہاشمی

شوبز میں توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،کنزیٰ ہاشمی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی میں اپنی شوبز انڈسڑی کیلئے ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں وہ وقت دور جب فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری کے لئے اس طرح کی مزید کاوشیں جاری رکھوں گی اور معیاری کام کرتی رہوں گی کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے 'کسی بھی پراجیکٹ میں ڈائریکٹر ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...