ہانیہ عامرنے شادی کیلئے "ہاں "کردی

ہانیہ عامرنے شادی کیلئے "ہاں "کردی

لاہور (شوبز ڈیسک) جانان فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہانیہ عامر کو جب پاکستانیوں نے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے، چلبل مزاج کی مالک یہ اداکارہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گئی اور پھر بہت جلد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ اب ’سنگل‘ نہیں رہیں جس کا انکشاف ہانیہ عامر نے اپنے اکاؤنٹ پر کیا اور ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ نوجوانوں کے دل ’کرچی، کرچی‘ ہو گئے۔ہانیہ عامر نے گھٹنوں پر بیٹھے ہاتھ میں ایک ڈبہ اٹھائے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ’’مجھ سے شادی کر لو۔‘‘ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ’’اس نے ’ہاں‘ کر دی۔ جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو پاکستانیوں کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

اور زیادہ تر افراد نے یہ سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ آخر وہ خوش نصیب کون ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...