کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے،مسکراہٹ خان

کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے،مسکراہٹ خان
کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے،مسکراہٹ خان

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وپرفارمر مسکراہٹ خان نے کہا ہے کہ کردار ہی ایک فنکار کی شناخت ہوتا ہے،ایک کردار ہٹ ہوجائے تو مستقبل میں اسی طرح کے کردار آفرز ہونے لگتے ہیں۔نے کہا کہ میں مختصر عرصے میں بطور اداکارہ الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئی ہوں جس کی بڑی اور اہم وجہ یہ ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں ہر نئی آنے والی اداکارہ کی طرح ہر دوسرے ڈرامہ سیریلز میں کام نہیں کرتی ہوں بلکہ میں ہمیشہ اچھے کردار کی تلاش میں رہتی ہوں اور اپنی مرضی کا کردار ملنے پر ہی کسی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے بہت ہی قلیل عرصہ میں اپنی ایک علیحدہ پہچان بنا لی ہے۔

اور کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جب کوئی فنکار کسی ایک کردار میں ہٹ ہو جاتا ہے تو آئندہ اس فنکار کو اسی طرح کے کردار کی آفرز ہونے لگتی ہیں ،میں ہر پراجیکٹ کو سوچ سمجھ کر کرتی ہوں کیونکہ ایک کردار ہی کسی فنکارکی صحیح الفاظ میں عکاسی کرتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...