کبھی سوچا نہیں تھاکہ زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، ،فردوس جمال

کبھی سوچا نہیں تھاکہ زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، ،فردوس جمال
کبھی سوچا نہیں تھاکہ زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، ،فردوس جمال

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔

مزید : کلچر