گلوکار کریم خان کے گیت" ہاں میں لونگ تے توں لاچی"کی سرحد پار دھوم

گلوکار کریم خان کے گیت" ہاں میں لونگ تے توں لاچی"کی سرحد پار دھوم
گلوکار کریم خان کے گیت

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نوجوان گلوکار کریم خان کے گائے ہوئے گانے" ہاں میں لونگ تے توں لاچی"کی دھوم سرحد پار پہنچ گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی گلوکارہ منت نورکی آواز میں گائے گئے گیت" لانگ لاچی"نے دنیابھرمیں بے پناہ مقبولیت حاصل کی جس کے بعد بہت سے گلوکاروں نے اس سے ملتے جلتے گانے گائے لیکن ملتان سے تعلق رکھنے والے گلوکار کریم خان نے نہایت خوبصورت انداز سے اس گانے کا جواب تیارکیا جو عام لوگوں کے ساتھ ساتھ منت نور کو بھی پسند آیا جس کا اظہار انہوں نے کریم خان کو بھیجی گئی وڈیو میں کیا ہے۔منت نور کا کہنا ہے کریم خان نے انتہائی خوبصورتی سے یہ گیت گایا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...