چند روز کی خاموشی کے بعد میشا شفیع نے پھر محاذ کھول لیا

چند روز کی خاموشی کے بعد میشا شفیع نے پھر محاذ کھول لیا
چند روز کی خاموشی کے بعد میشا شفیع نے پھر محاذ کھول لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)چند روز کی خاموشی کے بعد میشا شفیع نے پھر محاذ کھول لیا،علی ظفر کے خلاف حمایت نہ ملنے پر شکوے سے بھرا شعری ٹویٹ داغ دیا، گلوکارہ کو برسوں کے یارانے جانے کا غم بھی ستانے لگا۔علی طفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا کر تہلکہ مچانے والی میشا شفیع واضح حمایت نہ ملنے پر اداس ہو گئیں۔ گلوکارہ شکوے بھرا ٹویٹ داغ کر "می ٹو "مہم میں ایک بار پھر ان ہو گئیں۔گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے میشا شفیع کو یقین تھا کہ ان کی می ٹو مہم دوسری خواتین کیلئے مثال بنے گی لیکن شوبز انڈسٹری کی طرف سے علی ظفر کی کھل کر حمایت نے گلوکارہ کو مایوسی میں مبتلا کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میشاشیفع مایوسی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے زیادہ وقت گھر میں ہی گزارتی ہیں اور تقریبات میں شرکت سے گریز کرتی ہیں۔

مزید : کلچر