فلم میں اداکاری کی آفرہے فیصلہ نہیں کیا،ضیا شیخ

فلم میں اداکاری کی آفرہے فیصلہ نہیں کیا،ضیا شیخ
فلم میں اداکاری کی آفرہے فیصلہ نہیں کیا،ضیا شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور، گوجرانوالہ سمیت ڈرامہ تھیٹرزمیں بہترین پرفارمنس دینے کے بعداُبھرتی ہوئی فنکارہ ضیاشیخ شالیمار تھیٹر بیدیاں روڈمیں کام کررہی ہے ۔ ضیاشیخ نے اس سے قبل لاہورتھیٹرمیں مختلف ڈراموں میں کام کیاہے ۔ضیاشیخ کاکہناہے کہ لاہورکے تھیٹرزمیں کام کرکے اپنی اداکاری کے بل بوتے پرلوگوں سے بہت پیار ملا۔انہوں نے کہاکہ فلم میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ضیاشیخ نے گزشتہ روز لاہورکے مقامی ہوٹل میں سالگرہ کا اہتمام کیا۔جہاں فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے اور ان کا پرستاروں نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

مزید :

کلچر -