ماہرہ خان پاکستان کا اعزاز ہے،اداکار شان شاہد

ماہرہ خان پاکستان کا اعزاز ہے،اداکار شان شاہد
ماہرہ خان پاکستان کا اعزاز ہے،اداکار شان شاہد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)جب سے ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے گئی ہیں اداکار شان شاہد ان کے بارے میں طرح طرح کے تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔ شان نے سب سے پہلے سوال کیا کہ ہر فنکار کی پہچان اس کا کام ہوتا ہے لیکن ماہرہ خان کانز میں کیا لے کر گئی ہے اور وہ کس فلم کی نمائندگی کررہی ہے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ماہرہ خان شان کے اعصاب پر سوار ہے جو اٹھتے بیٹھتے ان کے بارے میں ہی بات کرتے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ شان ماہرہ سے حسد کرتے ہیں۔ اسی طرح بے شمار لوگوں نے مزید تبصرے کئے جس کے بعد شان نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ماہرہ خان کی تعریفیں شروع کردیں۔ شان نے اپنے نئے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کی باتوں کی غلط تشریح کرکے غلط جرنلزم کا مظاہرہ کیا گیا۔

شان نے مزید کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کا اعزاز ہے اور انہیں کانز میں شرکت کی مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید : کلچر