ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،ماہین خان

ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،ماہین خان

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ،ماڈل و پرفارمرماہین خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے'روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔انہوں نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ ماہین خان نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...