نین شہزادی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کے مرکزی کردار میں کاسٹ

نین شہزادی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کے مرکزی کردار میں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر) نین شہزادی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا ،،کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملتانی ہیر نین شہزادی کو پر وڈیوسر باؤ اصغر علی نے اپنی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا ،،میں مین ہیروئین کے کردار میں کاسٹ کر لیا،اس فلم کے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد ہیں ،ایک ملاقات کے دوران نین شہزادی نے بتایاکہ مجھے پنجاب کی حقیقی عکاسی کرتی ہوئی فلم،،ڈھولا پنجاب دا ،،کا سکرپٹ اتنا اچھا اور جاندار لگا کہ میں نے فوری طور پر یہ فلم سائن کر لی ،

انہیں لگا کہ یہ فلم انہیں فن کی بلندیوں تک لے جائیگی۔اداکارہ نین شہزادی نے مزید کہا کہ بڑی دیر سے ایسے سکرپٹ کی تلاش میں تھی جس میں حقیقی پنجاب کی عکاسی کرتی ہوئی داستان نظر آئے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...