سری دیوی کی موت:بونی کپور ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل سے دستبردار

سری دیوی کی موت:بونی کپور ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل سے دستبردار
سری دیوی کی موت:بونی کپور ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل سے دستبردار

  

ممئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کے شوہر فلمساز بونی کپور نے شہرہ ا?فاق فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ ترک کرلیا۔فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور، امریش پوری اور سری دیوی نے مرکزی کردار کیا تھا جسے ناصرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ اپنے وقت کی اچھی کمائی والی فلم بھی بن گئی تھی۔ماضی کی سپر ہٹ فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا تھا جس کی ہدایت کاری کے فرائض شیکھر کپور نے سر انجام دیئے تھے جب کہ پروڈیوسر بونی کپور نے چند سال قبل فلم کے مرکزی کرداروں انیل کپور اور سری دیوی کے ساتھ سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں سلمان خان اور ارجن کپور کی انٹری بھی شامل تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی تھیں لیکن اب سری دیوی کی اچانک موت سے یہ تیاریاں ختم کردی گئی ہیں اور فلمساز بونی کپور اور ان کے بھائی انیل کپور نے فلم بنانے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے بغیر سیکوئل بنانے کا کوئی مطلب نہیں ہے کیوں کہ ان کے بنا سیکوئل ویسے ہی ہے جیسے نرگس کے بنا ’مدر انڈیا‘ یا تاج محل کے بنا آگرہ بنانا۔یاد رہے کہ ’مسٹر انڈیا‘ کے دو مرکزی کردار امریش پوری اور سری دیوی دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

مزید : کلچر