میشا شفیع نے ’’وویمن آن وہیلز‘‘ کی ریلی میں شامل

میشا شفیع نے ’’وویمن آن وہیلز‘‘ کی ریلی میں شامل

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ’’وویمن آن وہیلز‘‘ کی ریلی میں شامل ہوکر ان سے اظہار یکجہتی کرڈالا اور ساتھ ہی کینیڈا جانے کی خبروں کی تردید بھی کردی۔گلوکارہ میشا شفیع نے ریلی کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں جس میں وہ خود بھی بائیک پر بیٹھی نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ میں کینیڈا فرار ہونے کی تیاری کررہی ہوں اورطنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ سب دیکھ لیں یہ لاہور کا ایجرٹن روڈ ہے۔ "وویمن آن وہیلز " کے تحت پنجاب حکومت کی جانب خواتین میں 700موٹرسائیکلیں تقسیم بھی کی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان جنسی ہراسگی کا تنازعہ چل رہا ہے اور یہ افواہیں بھی تھیں کہ میشا شفیع اہل خانہ سمیت کینیڈا فرار ہونے کی تیاری کررہی ہیں۔

مزید : کلچر